نئی دہلی،23نومبر(ایجنسی) ایئر انڈیا کی فلائٹ میں خاتون عملہ ممبر سے مبینہ طور پر بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے. تین آسٹریلوی اور دو نیوزی لینڈ کے مسافروں پر خاتون عملہ ممبر سے بدسلوکی کا الزام ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بتایا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کی جس پرواز میں یہ واقعہ ہوا، وہ سڈنی سے دہلی آ رہی تھی. بدسلوکی کے الزام میں مسافروں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں. دہلی ایئر پورٹ پر تعینات پولیس کو اس بابت شکایت ملی ہے. شکایت میں عملہ ممبر سے بدسلوکی، مار پیٹ اور دھمکانے کا الزام لگایا گیا ہے. ملزمان پر ایئر کرافٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہیں.